Monday, 20 October 2025

خامشی اک زبان ہے سائیں

 خامشی اک زبان ہے سائیں

درد سحر البیان ہے سائیں

سب کی اپنی ہی ایک دنیا ہے

سب کا اپنا جہان ہے سائیں

لفظ سینے کے پار ہوتے ہیں

یعنی لہجہ کمان ہے سائیں

میں کرایے کے گھر میں رہتا ہوں 

اس کا اپنا مکان ہے سائیں

اپنا لیجہ بدل کے دیکھ لیا

عاجزی امتحان ہے سائیں


ذیشان عثمانی

No comments:

Post a Comment