وہ شخص جس کے پاس کوئی مال و زر نہیں
وہ خوش نصیب ہے اسے اپنوں کا ڈر نہیں
عاشق ہوں ان پہ ان کی ولادت کے وقت سے
اور وہ یہ کہہ رہے ہیں مجھے کچھ خبر نہیں
وہ فکر مند ہیں کہ مجھے جیل بھیج دیں
ان کو بھی ہے پتا مِرے رہنے کو گھر نہیں
عشّاق مبتلا ہیں الیکشن میں ان دنوں
محبوب کی گلی میں کوئی شور و شر نہیں
سنتے ہیں چھت سے گر کے وہ مجروح ہو گئے
کہتا ہے کون میری دُعا میں اثر نہیں
اپنے ٹفن کو ساتھ ہی رکھنا مفید ہے
مسرور اس جہاں میں کوئی معتبر نہیں
مسرور شاہجہانپوری
No comments:
Post a Comment