Wednesday, 29 October 2025

بدل جاتے ہیں اس کے باطنی حالات طیبہ میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بدل جاتے ہیں اس کے باطنی حالات طیبہ میں

گزارے جو خلوصِ قلب سے کچھ رات طیبہ میں

متاعِ نور نے اس کو نوازا اپنے جلووں سے

سجا کر لے گیے اشکوں کی جو بارات طیبہ میں

انہیں دیکھے گا کب محروم ہے جو نور باطن سے

نمایاں آج بھی ہیں عشق کی آیات طیبہ میں

وہاں تو رحمتِ عالم کی رحمت خود محافظ ہے

سما سکتی ہیں کیسے پھر کبھی آفات طیبہ میں

جوارِ کعبہ میں ہوتا ہے عالمِ جوش و مستی کا

جنوں کے سرد پڑ جاتے ہیں سب جذبات طیبہ میں

فضا کعبہ کی روشن اور تاباں جس کے دم سے ہے

اسی کے نور کی ہر آن ہے برسات طیبہ میں

نہ جانے کب نگاہوں میں سمائے جلوۂ زیبا

لگا کر اہل دہل بیٹھے ہوئے ہیں گھات طیبہ میں

سمجھتا ہوں میں اس کو زندگی کا ایک ہی لمحہ

گزاری یوں تو میں نے دس مقدس رات طیبہ میں

بلا کر جلد پھر اے سرورِ کونینﷺ شبنم کو

عطا دیدار کی اپنے کریں خیرات طیبہ میں


شبنم کمالی

مصطفیٰ رضا

No comments:

Post a Comment