Saturday, 18 October 2025

ہمنوا مان لو گے تم

 ہمنوا مان لو گے تم

جب ہمیں جان لو گے تم

مسکراؤ نہ، یہ ڈر ہے

کچھ نہ کچھ ٹھان لو گے تم

زندگی خوار کر تو دی

اور کیا جان لو گے تم

ایک دم آئینے میں کیا

خود کو پہچان لو گے تم

جو حقیقت بیاں کر دوں

مٹھیاں تان لو گے تم


دکشت دنکوری

No comments:

Post a Comment