عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نعت کی فکر نے پیدا کیا منظر ایسا
خانۂ دل تو نہ تھا پہلے منور ایسا
جہل کا دور گیا،۔ عہدِ تدبر آیا
رکھ دیا سارے زمانے کو بدل کر ایسا
شکمِ پاکؐ سے باندھا تھا پیمبرؐ نے جسے
مجھ کو تکیہ کے لیے چاہیے پتھر ایسا
کشتیاں جس نے جلا دیں تھیں کنارِ دریا
کس کی تعلیم نے پیدا کیا لشکر ایسا
یاد جو یثرب و بطحا کی دلائے یونس
کیوں نہ آنکھوں میں بسا لوں کوئی منظر ایسا
س یونس
سید یونس
No comments:
Post a Comment