Saturday, 18 October 2025

کہ جس میں محبت ضروری نہیں ہے

 کہ جس میں محبت ضروری نہیں ہے

مجھے وہ عبادت ضروری نہیں ہے

میں بے انتہا چاہتا ہوں اسی کو

کرے وہ محبت ضروری نہیں ہے

مجھے تو ہی تو یاد آتا رہے بس

زیادہ عنایت ضروری نہیں ہے

اسے دیکھ کر ہی میرا کام چلتا

مجھے اب عبادت ضروری نہیں ہے

محبت سے ہی جان لیتا ہے اکثر

کسی سے عداوت ضروری نہیں ہے

سمجھنا خودی کو پڑے گا سبھی کچھ

وہ دے کچھ ہدایت ضروری نہیں ہے

مجھے ہر قدم پر ہے اس کی ضرورت

ہو اس کو ضرورت ضروری نہیں ہے

دلوں پہ کرے راج وہ شاہ ایسا

کہیں ہو ریاست ضروری نہیں ہے


راج کوشک

No comments:

Post a Comment