Sunday, 19 October 2025

جو ہمارے واسطے سب دین تھے ایمان تھے

 جو ہمارے واسطے سب دین تھے ایمان تھے

ان کے ہاتھوں میں فقط غیروں کے ہی دیوان تھے

پھر کہا اس نے کہ جب ویران کر دے گی تمہیں

زندگی اس کو بتا ہم تو سدا ویران تھے

یہ نہیں کہ درد دل درد جگر کا خوف تھا

اس کے جانے سے ہمیں کچھ اور بھی نقصان تھے

جانے کیوں سارے جہاں کا درد اس دل کو ملا

اس جہاں میں ہم سے اچھے اور بھی انسان تھے

زندگی کو ڈھونڈنے آئے ہیں ہم تیرے جہاں

اپنی بستی میں تو ہر جا موت کے امکان تھے

ہم نے کب چاہا تھا کے ہم اس طرح لاچار ہوں

یہ بھی ہم پہ دوستوں کے جا بجا احسان تھے


محمد عثمان شاکر

No comments:

Post a Comment