Tuesday, 22 March 2016

محبت چاہیے باہم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

محبت چاہیے باہم، ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو
خوشی ہو اس میں یا ہو غم، ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو
ہم اپنا عشق چمکائیں،۔۔ تم اپنا حسن چمکاؤ
کہ حیراں دیکھ کر عالم، ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو
ہمیشہ چاہتا ہے دل کہ مل کر کیجے مے نوشی
میسر جام ہے جم جم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو
غنیمت تم اسے سمجھو کہ اس غم خانے میں یارو
نصیب اک دم دلِ خرم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو
ظفرؔ سے کہتا ہے مجنوں کہیں دردِ دلِ مخزوں
جو غم سے فرصت اب اک دم، ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو

بہادر شاہ ظفر

No comments:

Post a Comment