Wednesday 30 March 2016

پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرور عالم صل علٰی

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی

مالک کے غضب سے ڈرتے چلو
 کلیوں سے دامن بھرتے چلو
تعریف نبیﷺ کی کرتے چلو
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
سلطانِ دو عالم، ختمِ رُسُلؐ
 اُمی لقب و استادِ کُل
ہر سُو ہے تِری رحمت کا غُل
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
نورِ جمال ذاتِ احد بھی
 احمدؐ بھی تمہی ہو محمدؐ بھی
دیتے ہو گوہرِ مقصد بھی
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
دو جگ اس در کا سوالی ہے
 سرکارؐ کی شان نرالی ہے
کاندھے پر کملی کالی ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
اللہ کے نبیؐ سے گزارش ہے
مقبول انہی کی سفارش ہے
مطلوب کرم کی بارش ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
واقف ہو تمہی کاموں سے مِرے
دنیا کے سبھی دھندوں سے مِرے
پردہ نہ اٹھے عیبوں سے مِرے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
اعمال کو تولا جائے گا
جب کچھ بھی نہ بولا جائے گا
تب بھید یہ کھولا جائے گا
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
دنیا ہے بھنور، یہ کِنارا ہے
کلمے کا ہمیں تو سہارا ہے
کلمہ ہمیں جان سے پیارا ہے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
اے مِہرِ رسالتؐ، ماہِ حِراؐ
مشکل ہے پڑی، سر پر ہے بلا
فریاد سنو یہ بہرِِ خدا
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
آپؐ اپنے خدا کو منا لیجے
دامانِ کرم میں چھپا لیجے
رسوائی سے اس کو بچا لیجے
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی
ہے کون تمہارے سوا اس کا
 رومیؔ کی لیجے خبر، شاہاؐ
رومیؔ ہے تمہارے در کا گدا
پڑھو لا الہ الا اللہ یا سرورِ عالم صل علٰی

خالد رومی

No comments:

Post a Comment