Thursday, 24 March 2016

دل کی کلی نہ تجھ سے کبھی اے صبا کھلی

دل کی کلی نہ تجھ سے کبھی اے صبا کھلی
چمپا کھلی، گلاب کھلا، موتیا کھلی
ہم تو اسیرِ دام ہیں صیاد! ہم کو کیا
گلشن میں گر بہار بہت خوشنما کھلی
نالوں سے شق ہوا نہ جگر پاسبان کا
دیوارِ قید خانہ مگر بارہا کھلی
رونا نصیب میں ہو تو ہنسنا ہو کس طرح
تو شکلِ گل، نہ بلبل خونیں نوا کھلی
داغِؔ شگفتہ دل کا ذرا دیکھنا اثر
مانندِ غنچہ قبر بھی بعدِ فنا کھلی

داغ دہلوی

No comments:

Post a Comment