پھر کیوں تجھ کو کہیے کہ بے داد گر نہیں
مرتا ہوں تِرے غم میں، تجھے پر خبر نہیں
دل لگ گیا ہے اس بُتِ بے رحم سے مرا
بندہ تو کیا خدا کا بھی کچھ جس کو ڈر نہیں
سب طرح کی خدا نے تجھے دی ہیں نعمتیں
باغِ جہاں میں اپنی دکھا دیں بہار کیا
مانندِ غنچہ اپنی گِرہ میں تو زر نہیں
تاریک سا مجھے نظر آتا ہے سب جہاں
آنکھوں کے سامنے جو وہ رشکِ قمر نہیں
جرأت غزل اک اور بھی پڑھ عاشقانہ تُو
اس وقت اختیار خموشی پہ گر نہیں
قلندر بخش جرأت
No comments:
Post a Comment