زندگی میں کوئی کمی ہے کہیں
لاکھ ڈھونڈا پتہ چلا بھی نہیں
زندگی دُھند اداس جنگل کی
کھو گئے ہو تم اس میں دور کہیں
دل کی دنیا میں آ کے دیکھو تو
میری منزل ہی اس کی منزل ہے
خوش گمانی پہ کر رہا ہوں یقیں
میں نے عادلؔ اسے بھلایا بہت
دل نے لیکن کہا سنا ہی نہیں
تاجدار عادل
No comments:
Post a Comment