Friday, 16 October 2020

تعاقب

 تعاقب


لاکھ دنوں کے بعد

میں جب بھی تجھ سے

مل کر آتا ہوں

پیچھے پیچھے آتی

تیری دو آنکھوں کی چاپ

سنائی دیتی ہے

کئی دنوں تک، یوں لگتا ہے

میں چاہے، جس راہ سے بھی گزروں

دیکھ رہی ہو گی، تُو مجھ کو


گلزار

No comments:

Post a Comment