Saturday, 27 March 2021

یہ سچ ہے مرے فلسفی میرے شاعر

 آڈن کے نام


یہ سچ ہے مِرے فلسفی

میرے شاعر

وہ وقت آ گیا ہے

کہ دنیا کے بوڑھے فریبی معلّم کا جبّہ پکڑ کر

نئے لوگ کہہ دیں

کتابیں بدل دو

یہ جھُوٹی کتابیں

جو ہم کو پڑھاتے چلے آ رہے ہیں

حقیقت کے رُخ سے

یہ معنیِ فرسودہ لفظوں کے پردے ہٹا دو

جلا دو

کتابیں جو ہم نے پڑھی ہیں


فہمیدہ ریاض

No comments:

Post a Comment