حضور آپ کو لوگ کم جانتے ہیں
مگر آپ کیا ہیں؟ یہ ہم جانتے ہیں
محبت کا انجام اللہ جانے💓
نہ تم جانتے ہو نہ ہم جانتے ہیں
یہی جانتے ہیں کہ کچھ بھی نہ جانا
نہ اس سے زیادہ نہ کم جانتے ہیں
ہمیں بھی وہ جانیں ضروری نہیں ہے
یہ کم تو نہیں، اُن کو ہم جانتے ہیں
خواجہ جاوید اختر
No comments:
Post a Comment