شکستہ ہو کے بکھر گئی ہوں
تِرے بِنا میں تو مر گئی ہوں
کسی نے اپنا بنا کے لُوٹا
اُجڑ گئی ہوں، بکھر گئی ہوں
تیری جُدائی کے صدمے جھیلے
دُکھوں سے کتنی سنور گئی ہوں
تلاش تھی ایک گُمشدہ کی
اسی لیے در بدر گئی ہوں
اُسے کہاں ڈُھونڈتی میں مانی
اکیلی اپنے ہی گھر گئی ہوں
عمرانہ مشتاق مانی
No comments:
Post a Comment