Monday, 26 April 2021

ایک آنسو عزیز ہے مجھ کو

 ایک آنسو عزیز ہے مجھ کو

اس لیے تو عزیز ہے مجھ کو

ایک مسکان وہ بھی دھیمی سی

جس کا جادو عزیز ہے مجھ کو

آپ تکیے کی بات کر تے ہیں

ایک بازو عزیز ہے مجھ کو

خار سے دوستی نبھانی ہے

اورخوشبو عزیز ہے مجھ کو


عاصمہ طاہر

No comments:

Post a Comment