Sunday, 25 April 2021

جب کبھی صورت حالات نے کروٹ بدلی

 جب کبھی صورت حالات نے کروٹ بدلی

یوں لگا جیسے مِری ذات نے کروٹ بدلی

زندگی اتنی بھی ویران نہیں ہے لوگو

اس کو دیکھا تو خیالات نے کروٹ بدلی

اس کے آ جانے کا جب کوئی بھی امکاں نہ رہا

دن نے آغاز کیا، رات نے کروٹ بدلی

ایک ہنگامہ بپا ہوتا ہے پھر بستی میں

جب بھی لگتا ہے کہ حالات نے کروٹ بدلی

اب تو عرفان تِرے لب پہ کوئی نام نہیں

جانے کیوں آج مناجات نے کروٹ بدلی


عرفان مرتضیٰ

No comments:

Post a Comment