Monday 26 April 2021

جانتی ہوں کہ تجارت نہیں ہونے والی

 جانتی ہوں کہ تجارت نہیں ہونے والی

اس لیے دل پہ حکومت نہیں ہونے والی

تیری تصویر کئی بار اُتر سکتی ہے

اب کئی بار ندامت نہیں ہونے والی

تیرے کوچے میں چلے آئے ہیں صرصر کی طرح

اب تِرے سامنے اُلفت نہیں ہونے والی

زندگی فلم ہے سو کاٹ بھی سکتے ہیں مگر

ایک ہی وقت شرارت نہیں ہونے والی

بسترِ ہجر پہ میں پھول نچھاور کر دوں

مجھ سے اتنی تو غنیمت نہیں ہونے والی

سنتی آئی ہوں کہ اس شہر میں کٹ جاتی ہے

سو محبت میں خیانت نہیں ہونے والی

میرے ہاتھوں میں کئی آبلے پڑ سکتے ہیں

ہاں مگر تجھ سے محبت نہیں ہونے والی

سر کے بَل چلنے پہ قربان کیا جاتا ہے

ہم سے ایسے میں عداوت نہیں ہونے والی

میں نے ہر بار تجھے دل سے پکارا ہے سو اب

ایسی ویسی تو قیامت نہیں ہونے والی

سرحدی کام ہیں سو سرحدی رہنے دو میاں

اس کی خاطر کوئی نعمت نہیں ہونے والی


رابعہ ملک

No comments:

Post a Comment