عارفانہ کلام نعتیہ کلام
محبوبﷺ کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں
آتے ہیں وہی جن کو سرکارﷺ بلاتے ہیں
جن کا بھری دنیا میں کوئی بھی نہیں والی
ان کو بھی میرے آقاؐ سینے سے لگاتے ہیں
وہ لوگ خدا شاہد، قسمت کے سکندر ہیں
جو سرورِ عالمﷺ کا میلاد مناتے ہیں
جو شاہِ مدینہﷺ کو لجپال سمجھتے ہیں
دامانِ طلب بھر کر محفل سے وہ جاتے ہیں
اس آس پہ جیتا ہوں کہہ دے یہ کوئی آ کر
چل تجھ کو مدینے میں سرکارﷺ بلاتے ہیں
عبدالستار نیازی
No comments:
Post a Comment