عارفانہ کلام نعتیہ کلام
خالق کا ہے مخلوق پہ احسان محمدﷺ
بخشش کا سر حشر ہے سامان محمدﷺ
سمجھے کوئی اتنے نہیں آسان محمدﷺ
انسان کی صورت ہیں قرآن محمدﷺ
رکھتے ہیں زمانے سے الگ شان محمدﷺ
ہے ارض و سما جسم تو پھر جان محمدﷺ
دیکھے تو کوئی حق کی ہے پہچان محمدﷺ
باطل کے لیے جنگ کا اعلان محمدﷺ
پھر یوں ہوا کہ وقت کی سانسیں ہی تھم گئیں
جب عرش بریں پہ ہوئے مہمان محمدﷺ
اک راز تھا کہ غربت کے لبادے میں بسر کی
دنیا کے سلاطین کے ہیں سلطان محمدﷺ
مجھ جیسے گنہ گار کو کملی میں چھپا کر
رکھ لیں گے سر حشر میرا مان محمدﷺ
نعیم قیصر
No comments:
Post a Comment