احترام عورت
ندامتوں سے چھپے تھے تِری ولادت پر
تھے اشکبار ہمیشہ جو اپنی قسمت پر
سمجھ رہے تھے مصیبت جو پالنا تجھ کو
پسند کرتے نہیں تھے جو دیکھنا تجھ کو
وجود بیٹی کا جب بوجھ سمجھا جاتا تھا
کہ جس کو زندہ ہی قبروں میں ڈالا جاتا تھا
ہر ایک سمت اندھیرا تھا ظلم و نفرت کا
خدا نے نور اتارا زمیں پہ رحمت کا
رسول پاک کے پیکر نے روشنی بخشی
جو مر چکے تھے انہیں پھر سے زندگی بخشی
رسول پاکﷺ نے دختر کشی مٹا ڈالی
ہر ایک رسمِ سیاہ کار بھی جلا ڈالی
مقام بیٹی کو دنیا میں ایسا بخشا ہے
کہ ایک بیٹی کے صدقے میں یہ اجالا ہے
تحریم چودھری
No comments:
Post a Comment