Saturday, 2 April 2022

پہلے تو جی بہلانے کو مینارے اچھے لگتے ہیں

 پہلے تو جی بہلانے کو مینارے اچھے لگتے ہیں

پھر بوتل اچھی لگتی ہے اور پیالے اچھے لگتے ہیں

تم مجھ کو اچھی لگتی ہو لیکن میں ڈرتا ہوں، کیونکہ

جن سے نفرت ہو جاتی ہے وہ پہلے اچھے لگتے ہیں

شعروں سے میرا رشتہ ہے گویا وہ میری بیوی ہوں

یعنی کہ اپنے سے زیادہ اوروں کے اچھے لگتے ہیں

تم گہرائی میں اترو تو یہ اوکھے ڈھنگ فقیری کے

پہلے کچھ اچھے لگتے ہیں پھر سارے اچھے لگتے ہیں


حجاز مہدی  

مہدی نقوی حجاز

No comments:

Post a Comment