Thursday, 21 April 2022

کبھی بھی نہ مل پائیں گے یہی ہے فیصلہ جاناں

 یہی ہے فیصلہ جاناں


اور اب کی بار ہر رستے کے چہرے سے

تمہارے پاؤں کی تحریر تک کو ہم مٹائیں گے

پلٹنے کے بہانے چھین کر تم سے

تمہیں بھی ہم رلائیں گے

ستائیں گے، جلائیں گے

تمہیں بھی آزمائیں گے

ہم اب کی بار بچھڑے تو

کبھی بھی نہ مل پائیں گے

یہی ہے فیصلہ جاناں


فاخرہ بتول

No comments:

Post a Comment