Saturday, 2 April 2022

شہر جاں کے اندر عالم ہے زلزلوں کا

 یقیں


تُو شہر میں نہیں ہے

تو شہرِ جاں کے اندر

عالم ہے زلزلوں کا

وحشت بچھی ہے ہر سُو

آنکھوں کی پتلیوں پہ

یادیں تمہاری آنسو بن کے رکی ہوئی ہیں

اک بھیڑ ہے اگرچہ

آنکھوں کے آگے ہر سُو

خود کو میں دیکھ کتنی تنہا سی لگ رہی تھی

پھر ایکدم سے مجھ کو

ٹھنڈی ہوا کا جھونکا

برفاب کر گیا ہے تو

سرگوشیوں میں خود کو

میں نے یقیں دلایا

تُو ہے جہاں کہیں بھی

دل کے قریں ہے میرے

آئے گا لوٹ کر تو

میرے ہی بازوؤں میں

تُو شہر میں نہیں ہے

تو شہر جاں کے اندر

عالم ہے زلزلوں کا


ثمینہ سید

No comments:

Post a Comment