چھتری میری شاعری کے لیے ایک نیا لفظ ہے
بارش میرے پیروں تک آگئی ہے
میرے گلے تک پہنچنی والی ریت
میں کبھی بھی نگل سکتا ہوں
جان یہ جنگ لڑنے کے لیے مجھے
کسی کی ضرورت نہیں ہے
میں، محبت میں
تمہارے علاوہ کسی کو رقیب نہیں سمجھتا
تمہیں، تمہاری جیب سے کوئی نہیں چرا سکتا
تم بھی نہیں، اور
خدا جیب کترا نہیں ہے
نسیم خان
No comments:
Post a Comment