Saturday, 2 April 2022

بس اب ترک تعلق کے بہت پہلو نکلتے ہیں

 بس اب ترکِ تعلق کے بہت پہلو نکلتے ہیں

سو اب یہ طے ہوا ہے شہر سے سادھو نکلتے ہیں

ہم آ نکلے عجب سے ایک صحرائے محبت میں

شکاری کے تعاقب میں یہاں آہو نکلتے ہیں

یہ اک منظر بہت ہے عمر بھر حیران رہنے کو

کہ مٹی کے مساموں سے بھی رنگ و بو نکلتے ہیں

ضمیر سنگ تجھ کو تیرا پیکر ساز آ پہنچا

ابھی آنکھیں ابھرتی ہیں ابھی آنسو نکلتے ہیں

کوئی نادر خزینہ ہے مِرے دست تصرف میں

جھپٹنے کو در و دیوار سے بازو نکلتے ہیں

میں اپنے دشمنوں کا کس قدر ممنون ہوں انور

کہ ان کے شر سے کیا کیا خیر کے پہلو نکلتے ہیں


انور مسعود

No comments:

Post a Comment