Friday, 1 April 2022

ناممکن محبتوں کے پیچھے پڑنے سے بہتر ہے

 دریافت 


ناممکن محبتوں کے پیچھے پڑنے سے بہتر ہے

ہم اپنی حیثیت کا پیچھا کریں

بغیر کسی کو بتائے

جو سائے کی طرح 

ہمارا پیچھا کرتی ہے

ان محبتوں کے پیچھے پڑنے سے بہتر ہے 

ہم گر جائیں اس کھائی میں، بغیر پھسلے

جو ہمارے ناپ کی ہے

جن محبتوں کے پیچھے پڑنے سے 

ہم اذیت اور محرومی دریافت کرچکے ہیں

کہیں کھو گئی ہیں

کیوں نہ ان محبتوں کے پیچھے پڑتے ہی

تب تک کہ ہم کسی زندہ تابوت سے ڈھونڈ نکالیں 

وہ لاشیں جو ہماری حیثیت کا کفن پہن سکیں


نسیم خان

No comments:

Post a Comment