ادراک خدا مُلا تیری تقدیر میں نہیں
نقطۂ توحید تیری تحریر میں نہیں
وہ باتیں جو کتاب مقدس ہیں
وہ قطعاً مُلا کی تقریر میں نہیں
عبس ہے جوش خطابت مُلا تیرا
فہمم کلامِ خدا تیرے خمیر میں نہیں
تیرے دل میں بسے ہیں ارضی خدا
طاقت مگر کسی تصویر میں نہیں
دیا ہے جس نے تجھے یہ جسد ِ خاکی
پاس اس کا قطعاً تیرے ضمیر میں نہیں
بنا جس خاک سے وہ پہلا گھر خدا کا
ڈھونڈ وہ خاک جو اب تعمیر میں نہیں
رب کوئی دوسرا بھی ہے عالم کا؟
ایسا خواب کوئی تعبیر میں نہیں
سر میرا جھکے امیر کسی اور کے آگے
مٹی ایسی میرے شریر میں نہیں
امیر فاروق آبادی
No comments:
Post a Comment