سرجن سے تب میڈیکل کا بوگس بل بنوایا ہے
ہم نے اس کے ہاتھ میں پورے سو کا نوٹ تھمایا ہے
کپڑوں میں اک بھڑ نے گھس کر ناک میں دم کر رکھا تھا
یہ مت سمجھو ہم نے تم کو ڈسکو ناچ دکھایا ہے
ہم سے بڑھ کر اہل محلہ اس سے فیض اٹھاتے ہیں
ہم نے اپنے گھر میں ٹیلی فون عبث لگوایا ہے
چور ہوئے جب گھر میں داخل ہم نے شور مچایا تھا
اور ہمسائے سمجھے ہم نے انگلش گانا گایا ہے
ہم نے جب نذرانہ دے کر اس کے دل کو موم کیا
دفتر کے چپڑاسی نے تب صاحب سے ملوایا ہے
میڈم نے بازار کو شاید شاپنگ کرنے جانا ہے
اسی لیے میک اپ سے اس نے چہرے کو چمکایا ہے
نیاز سواتی
No comments:
Post a Comment