رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کی انمول شاعری کا خزانہ🌷 Rung E Urdu a blog of famous poetry of past & present
وہ اک آوارہ و مجنوں
وہ اک شاعر
جسے اپنی شرافت کے تحفظ میں
کیا تھا قتل اک مدت ہوئی میں نے
وہی آوارہ و مجنوں
وہی شاعر
عدم کے گوشۂ تاریک سے باہر نکل کر
قہقہے مجھ پر لگاتا ہے
وہ کہتا ہے
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
کہ سعئ خودکشی ناکام رہتی ہے
گوپال متل
No comments:
Post a Comment