Tuesday 27 June 2023

کسی اللہ والے کی صحبت میں ایک لمحہ بیٹھنا

 یک زمانے صحبتِ با اولیا

بہتر از صد سالہ طاعتِ بے ریا

کسی اللہ والے کی صحبت میں ایک لمحہ بیٹھنا

سو سالہ مقبول عبادت سے بہتر ہے

اولیاء را ہست قدرت از الٰہ

تیر جستہ باز گر دانند راہ

اولیاء کو اللہ کی طرف سے وہ طاقت حاصل ہے

جو چلائے ہوئے تیر کو راستے سے واپس کر دے

فیض حق اندر کمالِ اولیاء

نورِ حق اندر جمالِ اولیاء

اولیاء کے کمال میں اللہ کا فیض جاری ہے

اولیاء کے جمال میں نور چمکتا ہے

ہر کہ خواہد ہم نشینی با خدا

او نشیند در حضورِ اولیاء

جو یہ چاہے کہ وہ اللہ کا قُرب حاصل کرے

اس سے کہو کہ وہ اولیاء کے حضور بیٹھے

چوں شوی دور از حضورِ اولیاء

در حقیقت گشتہ دور از خدا

جو کوئی اولیاء سے دوری رکھتا ہے

حقیقت میں وہ خدا سے دور ہو گیا ہے

پیرِ کامل صورتِ ظلِ خدا

یعنی دیدِ پیرم دیدِ کبریا

پیر کامل خدا کے سائے کی طرح ہے

یعنی پیر کا دیکھنا خدا کا دیدار ہے

ہر کہ پیر و ذاتِ حق را یک نہ دید

نے مُرہد و نے مُرید و نے مُرید

جو کوئی پیرِ حق کو اور خدا کو ایک نہ سمجھے

وہ مرید نہیں وہ مرید نہیں، وہ مرید نہیں ہے


شاعری؛ مولانا رومی

No comments:

Post a Comment