عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یا محمدﷺ آپ کے در سے مِرا ناتا رہے
یا محمدﷺ آپ کے در سے کرم ملتا رہے
یا محمدﷺ آپ کی گلیوں کی خاکی خاک میں
آپﷺ تو ہیں نور رب کا اور اک ناپاک میں
یا محمدﷺ آپ کے قدموں میں ہی جیون بسے
آپ کی یادوں سے میرے دل کا یہ آنگن بسے
یا محمدﷺ آپ سے نسبت ہی میرا دین ہے
جو عطا کر دیں گے بس اُس پہ ہی اب آمین ہے
یا محمدﷺ آپ کے روضے پہ روتی آؤں گی
آنسوؤں سے اپنے دامن کو میں دھوتی آؤں گی
یا محمدﷺ آپ ہی مجھ کو سہارا دیں تو دیں
آپ ہی سب ڈوبتوں کو اب کنارا دیں تو دیں
یا محمدﷺ یا نبی یا رحمت اللعالمینﷺ
صلِ علیٰ آلِ محمدﷺ یا خاتمِ کلُ مُرسلین
بشریٰ بختیار خان
No comments:
Post a Comment