کانٹے رُسوائی کے ہٹا دینا
پھر ہمیں پیار سے سزا دینا
خُود کو دیکھا نہیں کئی دن سے
ہاتھ میں اس کے آئینہ دینا
ہو سکے تو ہمارے نام کا بھی
اک دِیا طاق میں جلا دینا
یہ محبت نہیں تو پھر کیا ہے
دیکھ کر مجھ کو مُسکرا دینا
وہ محبت پہ میری شک نہ کرے
اس کو اشرف یہ مشورہ دینا
صغیر اشرف وارثی
صغیراللہ اشرف
No comments:
Post a Comment