Thursday, 29 June 2023

پہلے مسلمان اور مردوں کے سردار علی ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مُسلمِ اول شہِ مرداں علی

عشق را سرمایۂ ایماں علی

پہلے مسلمان اور مردوں کے سردار علی ہیں

عشق کے لیے ایمان کا سرمایہ علی ہیں

از ولائے دودمانش زندہ ام

در جہاں مثلِ گہر تابندہ ام

میں ان کے خاندان کی محبت سے زندہ ہوں

دنیا میں موتیوں کی مانند چمک رہا ہوں

زمزم ار جوشد ز خاکِ من، ازوست 

مے اگر ریزد ز تاکِ من، ازوست

اگر میری خاک سے زمزم ابلتے ہیں تو یہ انہی سے ہے

اگر میری انگور کی شاخ سے مے ٹپکتی ہے تو یہ بھی علی سے ہے

از رُخِ اُو فال پیغمبر گرفت

ملّتِ حق از شکوہش فر گرفت

ان کے چہرۂ مبارک سے پیغمبرؐ فال لیا کرتے تھے

ملّتِ حق نے ان کی شان و شوکت سے عزت حاصل کی

قوّتِ دینِ مُبیں فرمودہ اش

کائنات آئیں پذیر از دودہ اش

آپؐ نے علیؑ کو روشن اور غالب دین کی قوت فرمایا

دنیا نے آپ کے خاندان سے آئین اور قانون حاصل کیا

مُرسلِ حق کرد نامش بُو تراب

حق ید اللہ خواند در امّ الکتاب

اللہ کے سچے رسولؐ نے آپ کو ابو تُراب کا لقب دیا

اللہ نے قرآن میں آپ کو اللہ کا ہاتھ قرار دیا

ہر کہ دانائے رموزِ زندگیست

سرّ اسمائے علی داند کہ چیست

ہر وہ کہ جو زندگی کے رموز جانتا ہے

جانتا ہے کہ علی کے ناموں کے اسرار کیا ہیں

شیرِ حق ایں خاک را تسخیر کرد

ایں گِلِ تاریک را اکسیر کرد

اللہ کے شیر نے اس خاک کو تسخیر کیا

اس تاریک مٹی کو اکسیر کر دیا

مرتضیٰ کز تیغِ او حق روشن است 

بو تراب از فتح اقلیمِ تن است

مرتضیٰ کہ ان کی تلوار سے حق روشن اور آشکار ہوا

وہ بوتراب یعنی مٹی کے باپ ہیں کہ انہوں نے تن کی سلطنت کو فتح کیا

زیرِ پاش اینجا شکوہِ خیبر است

دستِ اُو آنجا قسیمِ کوثر است

اس دنیا میں خیبر کی شان و شوکت ان کے پاؤں کے نیچے ہے

اُس جہاں میں ان کا ہاتھ آبِ کوثر تقسیم کرنے والا ہے

ذاتِ اُو دروازہٴ شہرِ علوم

زیرِ فرمانش حجاز و چین و روم

ان کی ذات شہر علوم کا دروازہ ہے

ان کے فرمان کے زیر تابع حجاز و چین و روم ہے


علامہ محمد اقبال

No comments:

Post a Comment