Wednesday, 21 June 2023

خرابی دعا کے اثر میں بھی ہے

 خرابی دعا کے اثر میں بھی ہے

کلی جو ہے کیا وہ نظر میں بھی ہے

سرِ عام رُسوا وہ ہونے چلا ہے

یہی تذکرہ تو خبر میں بھی ہے

جہاں جاؤ محنت تو کرنی پڑےگی

یہی بات دوحہ قطر میں بھی ہے

برائی جو راتوں کی تم کر رہے ہو

وہ پہلی سی خوبی سحر میں بھی ہے

کہاں جائے کوئی سکوں کے لیے

یہی بے سکونی تو گھر میں بھی ہے

بدولت وہ اک کیمرہ کے اے لوگو

نظر میں نہ رہ کے نظر میں بھی ہے

سراہتے ہو ثاقب! جو اس آدمی کو

یہی خوبی اس کے پسر میں بھی


ثاقب کلیم

No comments:

Post a Comment