Saturday 24 June 2023

اپنے کاسے میں یہ تاوان اٹھا رکھا ہے

 اپنے کاسے میں یہ تاوان اُٹھا رکھا ہے

میں نے اک شخص کا احسان اٹھا رکھا ہے

پھول کِھلتے ہیں مِری شاخ پہ ایسے جیسے

میں نے ان سے کوئی پیمان اٹھا رکھا ہے

اک تو دروازہ مقفّل ہے ابھی تک میرا

اس پہ دستک نے جو طوفان اٹھا رکھا ہے

یہ اداسی بھی وراثت میں ملی ہے ہم کو

ہم نے نسلوں سے یہ نقصان اٹھا رکھا ہے

بوجھ خود پر جو پڑا ہے تو یہ احساس ہوا 

کیسے دھرتی نے یہ انسان اٹھا رکھا ہے


رضا حسن فاروق

No comments:

Post a Comment