Friday, 23 June 2023

ہاں اسی شعر کا رنگ اور جمال اچھا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہاں اسی شعر کا رنگ اور جمال اچھا ہے

جس میں آ جائے مدینے کا خیال، اچھا ہے

اشک آنکھوں سے ندامت کے بہے جاتے ہیں

میرے چہرے کا یہی رنگِ ملال اچھا ہے

ایک پل چین نہیں ہجرِ مدینہ میں مجھے

کون کہتا ہے کہ بیمار کا حال اچھا ہے

ماں کے ہمراہ کیا میں نے طوافِ کعبہ

حاضری جس میں ہوئی بس وہی سال اچھا ہے

آپﷺ سے مانگنے کا مجھ کو سلیقہ ہی نہیں

ہاتھ اچھے نہ مِرا حرفِ سوال اچھا ہے

کسی عاشق سے یہ پوچھے کوئی جا کر مظہر

ہجر اچھا ہے کہ طیبہ کا وصال اچھا ہے


مظہر حسین مظہر

No comments:

Post a Comment