Friday 30 June 2023

منقبت حضرت داتا گنج بخش سید ہجویر مخدوم امم

 سیّدِ ہجویر مخدومِ اُمم

‎مرقدِ او پیرِ سنجر را حرم

‎ہجویر کے سید اور مسلمانوں کے مخدوم 

جن کا مزار حضرت سنجری کے لیے ایک مقدس مقام تھا

‎بند ہائے کوہسار آساں کسیخت

‎در زمینِ ہِند تُخم سجدہ ریخت

‎انہوں نے پہاڑوں کے کٹھن راستے آسانی سے طے کئے 

اور ہندوستان(پنجاب) کی سرزمین میں انہوں نے سجدے کا بیج بویا

‎عہدِ فاروقؓ از جمالش تازہ شُد

‎حق زِحرفِ او بُلند آوازہ شُد

‎اُن کے جمال سے حضرت عمرفاروقؓ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی

اُن کی باتوں سے دینِ حق کا شہرہ عام ہو گیا

‎پاسبانِ عزّتِ اُمّ الکتاب

‎از نگاہش خانہ باطِل خراب

‎حضرتؒ، قرآنِ کریم کی عزّت کے محافظ تھے

اُن کی نگاہ سے باطِل کے گھروندے ویران ہوتے گئے

‎خاکِ پنجاب از دمِ او زندہ گشت

‎صبح ما از مہرِ او تابندہ گشت

‎پنجاب کی سرزمین اُن کے دَم سے زندہ ہو گئی

ہماری صبح اُن کے آفتاب سے منوّر ہو گئی

‎عاشق و ہم قاصد طیارِ عشق

از جبینش آشکار اسرارِ عشق

‎وہ دینِ حق کے عاشق بھی تھے اور عشق کے ہمہ وقت تیز رفتار قاصد بھی 

اُن کی پیشانی سے عشق کے بھید آشکار  تھے


علامہ محمد اقبال

اسرار خودی

No comments:

Post a Comment