Thursday, 29 June 2023

جو فرشتوں کا فخر اور اللہ کا نور ہو وہ انسان آپ ہیں

 عارفانہ کلام، حمد نعت منقبت


چوں ماہِ در ارض و سما، تاباں توئی، تاباں توئی

رشکِ ملک، نورِ خدا، انساں توئی، انساں توئی

چودھویں کے چاند کی طرح زمین و آسمان میں آپ ہی روشن و منور ہیں

جو فرشتوں کا فخر اور اللہ کا نور ہو، وہ انسان آپﷺ ہیں

روشن ز رویت دو جہاں، عکس رخت خورشید و ماہ

اے نورِ ذات کبریا رخشاں توئی رخشاں توئی

دونوں جہانوں میں روشنی آپؐ کے جہرہ انور کی وجہ سے ہے

چاند  اور سورج آپؐ کے رخ روشن کا پرتو ہیں

اے اللہ کے نور آپؐ ہی اصلی  روشنی و ضیا کے منبع و مصدر ہیں

آیاتِ قرآں ابرُویت، تفسیرِ قرآں گیسُویت

اے رُوئے تو قرآنِ ما، ایماں توئی، ایماں توئی

آپؐ کی ابرو قرآن کی آیات ہیں۔ آپؐ کے گیسو ان آیات کی تفسیر ہیں 

آپؐ کا چہرہ ہمارا قرآن ہے، آپؐ ہی ہمارا ایمان ہیں

یا مصطفیٰ یا مجتبیٰ ارحم لنا، ارحم لنا

دستِ ہما بے چارا را، داماں توئی، داماں توئی

یا مصطفیٰ (منتخب کیے ہوئے) یا مجتبیٰ( چُنے ہوئے) ہم پر رحم فرمائیے

مجھ بے سہارے، بیچارے کا سہارا آپؐ ہی ہیں

من عاصیم، من عاجزم، من بیکسم حالِ مرا

یا شافعِ روزِ جز! پُرساں توئی، پُرساں توئی

میں گنہگار، ناتواں اور بیچارہ ہوں، میرے حال کو

اے شافع روز جزا! آپ کے علاوہ کوئی شفاعت کرنے والا نہیں ہے

جامی رود از چشمِ ما جلوہ نما بہرِ خدا

جان و دلم ہر دو فدا، جاناں توئی، جاناں توئی

جامی کی آنکھیں آپؐ کے فراق میں رو رہی ہیں خدا کے لیے اپنا جلوہ دکھا دیں

میرے محبوب میرا دل اور جان آپؐ پر قربان  ہیں


عبدالرحمٰن جامی

No comments:

Post a Comment