Sunday, 25 June 2023

تابش حرف سے ماورا آپ ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تابشِ حرف سے ماوراء آپؐ ہیں

میرے آقاؐ رضائے خدا آپؐ ہیں

اہلِ طائف ہیں پتھر اٹھائے ہوئے

ہاتھ اٹھائے سراپا دعا آپؐ ہیں

کوئی کیا کر سکے نعت کا حق ادا

نعت سے حمد کا سلسلہ آپؐ ہیں

میں ہو ں عاصی مگر کیسے ہو بے اثر

جس مناجات کا واسطہ آپؐ ہیں

دین و دنیا کی سب نعمتیں مانگ لوں

مجھ سیہ بخت کا حوصلہ آپؐ ہیں

آسمانِ نبوتﷺ منور سہی

ضو مگر جس کی سب سے جدا آپؐ ہیں

سنگِ اسود بھی دے گا گواہی یہی

امنِ عالم کو وجہِ بقاء آپؐ ہیں


صائمہ اسحاق

No comments:

Post a Comment