Saturday, 24 June 2023

نعت جب کہنے لگی تو گھر معطر ہو گیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


روشنی اور خوشبوؤں کا ایک منظر ہو گیا

نعتﷺ جب کہنے لگی تو گھر معطر ہو گیا

اسم احمدﷺ کی صدائیں آ رہی ہیں دم بدم

ہر گلی کوچہ درودوںﷺ سے منور ہو گیا

دفعتا لب پہ جلا کیا اسم احمدﷺ کا چراغ

اک چھناکے سے اجالا دل کے اندر ہو گیا

اُنؐ کی رحمت سے دِیے صحراؤں میں جلنے لگے

اُنؐ کی رحمت سے ہر اک قطرہ سمندر ہو گیا

گنبد خضریٰ کو دیکھا ہے جو دل کی آنکھ سے

نور کی کرنوں سے جل تھل سارا پیکر ہو گیا

نام لکھا جائے گا اپنا ثنا خوانوں کے بیچ

فخر سے اونچا ثمینہ اپنا یہ سر ہو گیا 


ثمینہ سید

No comments:

Post a Comment