Tuesday, 27 June 2023

دلوں کے گلشن مہک رہے ہیں یہ کیف کیوں آج آ رہے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دلوں کے گلشن مہک رہے ہیں یہ کیف کیوں آج آ رہے ہیں

کچھ ایسا محسوس ہو رہا ہے حضورﷺ تشریف لا رہے ہیں

نوازشوں پر نوازشیں ہیں،۔ عنایتوں پر عنایتیں ہیں

نبیﷺ کی نعتیں سنا سنا کر ہم اپنی قسمت جگا رہے ہیں

کہیں پہ رونق ہے مفلسوں کی کہیں پہ رونق ہے دل جلوں کی

ہم کتنے خوش بخت ہیں جو نبیﷺ کی محفل سجا رہے ہیں

نہ پاس پی ہو تو سُونا ساون،۔ وہ جس پہ راضی سہاگن

جنہوں نے پکڑا نبیﷺ کا دامن انہی کے گھر جگمگا رہے ہیں

کہاں کا منصب کہاں کی دولت قسم خدا کی یہ ہے حقیقت

جنہیں بلایا ہے مصطفٰیﷺ نے وہی مدینے کو جا رہے ہیں

میں اپنے خیرالورٰی کے صدقے میں ان کی شان عطا کے صدقے

بھرا ہے عیبوں سے میرا دامن حضورؐ پھر بھی نبھا رہے ہیں

بنے گا جانے کا پھر بہانہ،۔ کہے گا آ کر کوئی دیوانہ

چلو نیازی! تمہیں مدینے،۔ مدینے والے بلا رہے ہیں


عبدالستار نیازی

No comments:

Post a Comment