عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
صلی اللہ کا وِرد کروں پل میں لاکھ بار
عرفاں کی رفعتوں کے اے بے مثل تاجدار
قرآن ہے صحیفہ تو تفسیر آپﷺ ہیں
اسلام کے ظہور کی تنویر آپﷺ ہیں
اور راز کن کے آپﷺ فقط آپﷺراز دار
عرفاں کی رفعتوں کے اے بے مثل تاجدار
ڈھارس کے واسطے تجھے عمران مل گیا
کردار میں تو پورا ہی قرآن مل گیا
سارے نبی، ولی تِرے قدموں پہ ہیں نثار
عرفاں کی رفعتوں کے اے بے مثل تاجدار
چادر کے نیچے آ گئے یہ پانچ نور جب
حق نے کہا؛ کہ ہو گیا میرا ظہور اب
پنج تن کی عظمتوں کا ہے شاہد وہ کردگار
عرفاں کی رفعتوں کے اے بے مثل تاجدار
تکتا ہے رشک سے تِرے گھر کو سدا فلک
اس کا طواف کرنے کو آتا ہے ہر ملک
خلدِ بریں کو آپﷺ کی چوکھٹ پہ دیں گے وار
عرفاں کی رفعتوں کے اے بے مثل تاجدار
فاخرہ بتول
No comments:
Post a Comment