عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جامِ حیات، دستِ کرم سے پیے ہوئے
اک عمر ہو گئی مِرے آقاﷺ جیے ہوئے
نادم کھڑے ہیں شہرِ عطا تیری خاک پر
دھڑکن کا ساز اور بھی مدھم کیے ہوئے
یثرب کے سنگریزے چراغاں میں ڈھل گئے
“آئے حضورﷺ نُور کا عالم لیے ہوئے“
تہذیبِ عشقِ شہرِ نبیﷺ کا اصول ہے
مجنوں پھریں گے اپنا گریباں سیے ہوئے
زاہد! سیاہ رات کے ہاتھوں پہ اپنے اشک
سجدے میں یُوں گرے ہیں کہ سب ہی دِیے ہوئے
زاہد شمسی
No comments:
Post a Comment