عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سرور عشق کی منزل محمدﷺ ہیں محمدﷺ ہیں
غموں کے بحر کا ساحل محمدﷺ ہیں محمدﷺ ہیں
جہاں کے ہادئ کامل محمدﷺ ہیں محمدﷺ ہیں
خُدا کے قُرب کی منزل محمدﷺ ہیں محمدﷺ ہیں
🕮 محمدﷺ لائے ہیں قانونِ ربّی صُورتِ قُرآں
زمیں پر مُنصف و عادل محمدﷺ ہیں محمدﷺ ہیں
مئے حق کی طلب ہو جس کو آ جائے وہ محفل میں
ہمارے ساقئ کوثر محمدﷺ ہیں محمدﷺ ہیں
وہ اجمل ہیں، وہ اکمل ہیں، وہ اک حُسنِ مُکمل ہیں
حسیں اوصاف کے حامل محمدﷺ ہیں محمدﷺ ہیں
نہیں ہے زندگی کا اور کچھ بھی مطلب و مقصد
سفینے کا مِرے ساحل محمدﷺ ہیں محمدﷺ ہیں
اطہر علی نایاب
No comments:
Post a Comment