Friday, 30 June 2023

اللّٰہ اکبر اے خوشا صل علیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


اللّٰہ اکبر، اے خوشا، صَلِّ علیٰ

دے دل کی ہر دھڑکن صدا، صلِ علیٰ

پیہم وظیفہ یہ کروں، جب تک جیوں

لب پر ہو یہ وِرد اے خدا، صلِ علیٰ

کیسا کیا، رب نے کرم، صبحِ ازل

میرے مقدر میں لکھا، صلِ علیٰ

ہے یہ ہی نفسِ مطمئنّہ کی غذا

وِرد و وظیفہ روح کا، صلِ علیٰ

احساں دلِ ذاکر پہ مولا پاک کا

سب سے بڑا حرفِ عطا، صلِ علیٰ

دل جا گتا ہے روز اسی آواز سے

کانوں میں کہتی ہے صبا، صلِ علیٰ

بھرتا ہے وہ کاسہ خوشی کے نور سے

کہتا ہے جب اُنﷺ کا گدا صلِ علیٰ

قرآں کی وہ آیت درود آموز ہے

دل سورۂ احزاب کا،۔ صلِ علیٰ

موت آئے جب، لب پر ریاض اس وقت ہو

صلِ علیٰ،۔ صلِ علیٰ،۔ صلِ علیٰ


ریاض مجید

No comments:

Post a Comment