Wednesday, 21 June 2023

کس قدر بری ہو تم

 کس قدر بُری ہو تم

ایک سر پھری ہو تم

خود کو کیا سمجھتی ہو

کیا کوئی پری ہو تم

ہیں لہو لہو آنکھیں

خود سے پھر لڑی ہو تم

زندگی کے ناٹک کا

رول مرکزی ہو تم

دوستی نبھاتی ہو

مان لو بڑی ہو تم

قہقہے سے لگتا ہے

درد سے بھری ہو تم

سب کے سب ہیں دیوانے

یاس سامری ہو تم


یاسمین یاس

No comments:

Post a Comment