Tuesday 27 June 2023

اللہ اللہ جلوۂ زیبائے بامِ عائشہ

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


اللہ اللہ جلوۂ زیبائے بامِ عائشہؓ

‎ہے ہلالِ آمنہ ماہِ تمامِ عائشہؓ

مرحبا یہ جلوۂ زیبائے بامِ عائشہؓ

ہے ہلالِ آمنہؑ، ماہِ تمامِ عائشہؓ

روز و شب پیشِ نظر وہ زُلف و رخسارِ رسولؐ

رشکِ صد خُلدِ بریں وہ صبح و شامِ عائشہؓ

‎دُخترِ صدیقِ اکبرؓ،  زوجۂ شاہِ اممﷺ

‎ہے دو گونہ اوج کا حامل مقامِ عائشہؓ

‎ثُلثِ دیں ان کے توسط سے ہوا حاصل ہمیں

‎تا ابد جاری رہے گا فیضِ عامِ عائشہؓ

‎یاد سے جن کی دلِ مضطر کو ملتا ہے قرار 

‎ایک نامِ فاطمہؑ ہے ایک نامِ عائشہؓ

‎ان کی عِصمت کی ہیں آیاتِ برأت پہرہ دار

‎سورۂ النور تیغِ بے نیامِ عائشہؓ

‎قبرِ اطہر پر نہ دیں کیوں حاضری جن و بشر

‎جب اُترتے ہیں ملک بحرِ سلامِ عائشہؓ

‎نام لے کرعائشہؓ کا رب نے بھیجا تھا سلام

‎ضو فشاں ہے عرش پر قندیلِ نامِ عائشہؓ

تجھ کو کیا معلوم، تُو چھوٹا، تیری محدود سوچ

پوچھ اُمت کے بزرگوں سے مقامِ عائشہؓ

مل نہیں سکتا خدا، جُز دولتِ حُب نبیﷺ

مل نہیں سکتے نبیﷺ، بے احترامِ عائشہؓ

دیکھنا کل خود پہ اس آقائےﷺ اُمت کا کرم

آج ہو کر دیکھ تو دل سے غلامِ عائشہؓ

آ نہ جائے سُن کے زہراؑ کی طبیعت پر ملال

لیجیو مت بے ادب لہجے میں نامِ عائشہؓ

‎جن کے علم و فضل کے آگے سرِ امت ہے خم 

‎ہے وہ اک شخصیت ذی احترامِ عائشہؓ

قبرِ اطہر پر نہ دیں کیوں حاضری جن و بشر

جب اُترتے ہیں مَلک، بحرِ سلامِ عائشہؓ

کوئی اوچھا وار مت کر عائشہؓ کی ذات پر

ورنہ قدرت تجھ سے لے گی انتقامِ عائشہؓ

تُو اگر ماں کا رہا گُستاخ، توبہ کر ابھی

ہے کُھلا تیرے لیے دَارُالسلّامِ عائشہؓ

عائشہؓ کے اس شرف کو بھی ذرا ملحوظ رکھ

اپنے منہ سے مصطفٰیؐ لیتے تھے نامِ عائشہؓ

جن کے علم و فضل کے آگے سرِ اُمت ہے خم

ہے وہ اک شخصیتِ ذِی احترامِ عائشہؓ

یاد سے جن کی دلِ مضطر کو ملتا ہے قرار

ایک نامِ فاطمہؑ ہے،۔ ایک نامِ عائشہؓ

ذہن میں لا کر تصور عظمتِ بوبکرؓ کا

ایک نعرہ اے علیؑ مَستو! بنامِ عائشہؓ

‎جب نکیرین آئیں گے کہہ دوں گا ان سے قبر میں

‎مجھ سے کچھ مت پوچھیۓ میں ہوں غلامِ عائشہؓ

‎مجھ کو ہے خُلدِ سماعت ذکرِ خیر ان کا نصیر

‎سرمہ میری آنکھ کا گردِ خرامِ عائشہؓ


سید نصیرالدین نصیر

No comments:

Post a Comment