عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میں مدح و ثناء نورِ لولاکﷺ کروں کیسے
ذرہ ہوں میں سورج کا ادراک کروں کیسے
جب آپؐ کے جبے میں پیوند ہوں اے آقا
میں ریشم و اطلس کو پوشاک کروں کیسے
پلکیں تو مِری گردِ جادہ سے ہوئیں بوجھل
نظروں کو میں اب سوئے افلاک کروں کیسے
ہے آپﷺ کی رحمت سے امید بہت مجھ کو
عارض کو بھلا اپنے نم ناک کروں کیسے
حد درجہ سخاوت کا دریا ہے تِریﷺ ہستی
میں دامنِ عصیاں کو پیراک کروں کیسے
نزہت عباسی
No comments:
Post a Comment